وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر صحت کی ملاقات،کورونا کی پانچویں لہرسے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات پر تبادلہء خیال

32

لاہور،18جنوری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے مابین منگل کو یہاں ہونے والی ملاقات میں ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ پروگرام پر ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے  کورونا مریضوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا  اور  کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرکے شہری کورونا سے محفوظ رہ سکتے ہیں،موجودہ لہر کے پیش نظر شہریوں کو مزید احتیاط کرنا ہوگی،شہریوں کو بوسٹر ڈوزلگانے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت بوسٹر ڈوز لگانے کے حوالے سے بھرپور آگاہی مہم جاری رکھےپنجاب حکومت نے شہریوں کوان کے گھر جاکرویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی ہے ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے کارڈ کے ذریعے ہرخاندان سالانہ 10لاکھ روپے کامفت علاج کراسکے گاعوام کی سہولت کیلئے یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کے تحت بیڈز کی تعداد10ہزار سے بڑھا کر30 ہزار کردی گئی ہےپینل پر موجود سرکاری اورنجی ہسپتالوں کی تعداد43 سے بڑھا کر150کردی گئی ہے۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ”نیا پاکستان قومی صحت کارڈ“ کے ذریعے کینسرسمیت تمام مہلک بیماریوں کا علاج ہوسکے گاامراض قلب، ہیپاٹائٹس، امراض جگر، ٹی بی، ایڈز، ایمرجنسی، فریکچر کی صورت میں صوبہ بھر کے معیاری نجی ہسپتالوں سے مفت علاج کرایا جاسکے گا،مارچ تک 3کروڑ خاندان اور ساڑھے گیارہ کروڑ افراد کو علاج معالجے کی مفت سہولتیں میسر ہوں گی۔