صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیر مدراینڈ چائلڈ بلاک کیلئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دے دی

33

لاہور 19جنوری (اے پی پی):وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اجلاس میں سیکرٹری صحت ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،ڈاکٹراختررشید،ڈاکٹرعمران وحید،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال ڈاکٹرمحمدسلیم،ڈاکٹرطیبہ،ڈاکٹرروبینہ،پروفیسرڈاکٹرعائشہ،ڈاکٹرعرفان،ڈاکٹرنعیم مجید،چیف انجئیرمحکمہ سی اینڈڈبلیو،شیخ اعجازودیگرافسران نے شرکت کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران سٹیرنگ کمیٹی کے ممبران سے زیرتعمیر مدراینڈ چائلڈ بلاک میں مختلف شعبہ جات پرتبادلہ خیال کیااور جاری پیش رفت کاجائزہ لیاصوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک میں مختلف شعبہ جات قائم کرنے کیلئے سٹیرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران زیر تعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک میں مریضوں، ڈاکٹرز، لواحقین اور طالبات کی ضروریات کے مطابق شعبہ جات بارے تجاویزپیش کریں گے سٹئیرنگ کمیٹی کے ممبران کی تجاویزکی بنیادپرزیرتعمیرمدراینڈ چائلڈ بلاک میں شعبہ جات مختص کئے جائیں گےمدراینڈ چائلڈ بلاک کی دس منزلہ عمارت میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے ہر قسم کی طبی سہولت فراہم کریں گےگنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک میں ڈاکٹرزکی سہولت کی خاطرڈے کئیرسنٹرقائم کیاجائے گامدراینڈچائلڈ بلاک میں آنکولوجی کا خصوصی شعبہ بھی قائم کیاجائے گا اور مدراینڈچائلڈ بلاک میں بریسٹ کیموتھیرپی کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اس کے ساتھ ساتھ مدراینڈچائلڈ بلاک میں فیملی پلاننگ کلینک قائم کیاجائے گامدراینڈچائلڈ بلاک میں ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے فاطمہ جناح ویمن اینڈچائلڈانسٹی ٹیوٹ قائم کیاجائے گامدراینڈ چائلڈ بلاک کی عمارت کو ملٹی پرپزبنارہے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشدمدراینڈچائلڈ بلاک اپنی نوعیت کا منفردہسپتال ہوگاڈاکٹریاسمین راشد نے مزید کہا کہ سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران اگلے دس دن میں مدراینڈ چائلڈ بلاک کیلئے اپنی تجاویزپیش کریں گےمدراینڈچائلڈبلاک میں نیونوٹولوجی اور یوروگائناکولوجی کے شعبہ جات بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ عوام الناس کو بہترین سہولیات بہم پہنچائی جا سکیں۔