سکھر: صوفی بزرگ شاعر خوش خیر محمد کے گدی نشین سالانہ میلے کی اجازت نہ ملنے پر عدالت پہنچ گئے

21

سکھر۔20جنوری(اے پی پی)صوفی بزرگ شاعر خوش خیر محمد کے گدی نشین سالانہ میلے کی اجازت نہ ملنے پر عدالت پہنچ گئے۔درگاہ صوفی بزرگ اور شاعر خوش خیر محمد کے گدی نشین فقیر ذاکر حسین نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بنچ میں پٹیشن دائر کی ہے،پٹیشن میں سندھ حکومت سیکرٹری داخلہ سندھ، کمشنر سکھر،ڈپٹی کمشنر ایس ایس پی خیرپور اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنی پٹیشن میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ صوفیاءکرام کی درگاہیں امن کا پیغام دیتی ہیں،میلے اور عرس پر مقامی لوگوں کو تفریح مہیا ہوتی ہے، ملک کا آئین بھی صوفیاءکرام کے درگاہوں پر میلے کی اجازت دے تا ہے مگر مقامی انتظامیہ نے سالوں سے لگنے والے میلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ برائے کرم سالانہ میلے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے پٹیشن کی سماعت 25 جنوری کو مقرر کی ہے اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دے ہیں۔