سکھر: پیپلز پارٹی کے دو ارکان سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کی ضمانت میں 28فروری تک  توسیع کردی گئی

35

پی پی ): نیب عدالت نے  پیپلز پارٹی کے دو ارکان سندھ اسمبلی سردار چانڈیو اور برہان چانڈیو کی ضمانت میں  28فروری تک توسیع کردی ہے۔

جمعہ کو دونوں ممبران اسمبلی احتساب عدالت سکھر میں پیش ہوئے اور اپنی ضمانت میں توسیع کی درخواست دی۔احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے سماعت کی۔

 عدالت نے پیپلزپارٹی کے دونوں ایم پی ایز کی عبوری ضمانت میں 28 فروری تک توسیع کر دی۔ دونوں بھائیوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات جاری ہے۔

علاوہ ازیں دونوں بھائیوں پر ام رباب چانڈیو کے خاندان کے تین افراد کا قتل کیس بھی چل رہا ہے۔