ملتان،21جنوری(اے پی پی):احساس دستر خوان کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے چیمبر آف کامرس کے وفد کے ہمراہ دستر خوان کا دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر اور چیمبر کے عہدیداران نے شہریوں کے ہمراہ کھانا بھی کھایا،وفد میں صدر راجہ محمد حسین، سئنیر نائب صدر سہیل طفیل،نوید اقبال اور شیخ فیصل سعید شامل تھے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا بزنس کمیونٹی احساس دستر خوان میں بھرپور معاونت فراہم کررہی ہے،احساس دستر خوان کا دائرہ بڑھانے کیلئے مخیر حضرات کا گروپ تشکیل دے رہے ہیں اور کہا کہ غریب اور مزدور طبقے کیلئے بلامعاوضہ کھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
سورس: وی این ایس،ملتان











