تھرپارکر، 22جنوری(اے پی پی): وزارتی کمیٹی حکومت سندھ برائے انسانی حقوق کے ممبران کی نشاندہی پر میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر پیر غلام حسین کو ہدایت کی تھی کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے علاج معالج اور ادویات کی فراہمی کیلئے فوری طور پر مفت طبی کیمپ لگائے جائیں جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر اور اسسٹنٹ کمشنر کلوئی منصورعباسی اور مذکورہ کمیٹی کی ممبر سمترا منجانی کی نگرانی میں کلوئی میں قائم اینٹوں کے بھٹوں مالکانی برکس کمپنی موسیٰ، بجیر ناتھوبھیل اور دیگر اینٹوں کے بھٹوں پرمفت طبی کیمپ لگائے گئے جس میں بچوں کی بیماریوں جنرل فزیشن خواتیں کی بیماریوں جلد کی بیماریوں سینے کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں نے مزدوروں ان کے بچوں اور خواتین کی تشخیص کرکے مفت ادویات دیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر پیر غلام حسین نے میڈیا گفتگو میں
کہا کہ محکمہ صحت متحرک ہے، اسپتالوں میں صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی مفت طبی کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھر میں ماں اور بچوں کی صحت کے 20 مراکز میں جلد کمیونٹی ہیلتھ ورکرمقررکئےجائیں گےجو24 گھنٹے کام کرینگے ۔
سورس: وی این ایس، تھرپارکر











