ملتان، 25 جنوری(اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کے احکامات پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا غیرمنظور ہاؤسنگ سکیموں/ لینڈ سب ڈویژنوں اور غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی، ملتان پبلک سکول کے نزدیک چوہدری محمد شکیل کی غیر منظور شدہ لینڈ سب ڈویژن کا روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم توڑ دیا۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئےنادرن بائی پاس روڈ اعوان چوک پر چوھدری لیاقت کا غیر منظور شیڈ مسمار کر دیا گیاجبکہ رانا تنویر کی ایک دکان کو سیل کر دیا ۔ناردرن بائی پاس روڈ نزدسیداں والا بائی پاس چوک رانا انور کی ایک عدد دکان اور مکی سہیل کی غیرمنظور شدہ ورکشاپ کو سیل کر دیا۔مجاہد سٹی ہاؤ سنگ سکیم میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل تعمیر کرنے پر راؤ منیب اور راؤ اعجاز کی 5 عدد زیر تعمیر دکانوں کو مسمار کر دیا علاوہ ازیں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیم نے اعوان چوک پر روڈ کی حدود میں قائم شیڈ اور تھڑے مسمار کر دئے۔
آپریشن میں ڈپٹی ڈائریکٹر اربن پلاننگ محمد اشرف اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آ فاق بھٹی،سپریٹنڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید ،ڈیمالیشنگ اسکواڈ اور پولیس کی نفری نے حصہ لیا۔











