کابینہ کی 5 جی لائسنس اور متعلقہ امور کیلئے خصوصی ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

25

اسلام آباد،25جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا کہ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 21 اور 24 جنوری 2022ء کو منعقدہ اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کی ہے۔ ان فیصلوں میں ساتویں مردم شماری کے لئے پانچ ارب روپے کی منظوری، افغانستان میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر برآمدات کے سیمپلز کوٹے میں اضافہ، منتخب اشیاء کی پاکستان سے افغانستان برآمد پر پاکستانی کرنسی میں ادائیگی کرنے کی منظوری، اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ، کامیاب پاکستان پروگرام کی مانیٹرنگ کے لئے تھرڈ پارٹی سروس کی منظوری، داسو کے مقام پر ہلاک چینی انجینئرزکے لئے11.6ملین ڈالرز معاوضے کی منظوری، فائیو جی لائسنس کے اجراء کے لئے خصوصی ایڈوائزری کمیٹی کا قیام شامل تھا۔ کابینہ نے کمیٹی میں آئی ٹی ماہرین شامل کرنے کی ہدایت کی۔