ملتان، 26 جنوری(اے پی پی ):ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے پبلک پارکوں میں ٹوائیلٹس بلاک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس سلسلے میں تمام ترقیاتی سکیموں میں ٹوائلٹس کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ڈی جی خان میں میاواکی جنگل کے لیئے زمین کی تلاش کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔انڈس ہائی وے پر 28فروری تک درختوں کی شجرکاری مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ملتان میں جاری سیوریج کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان ڈویژن میں جاری پی ایچ ای،پی ایچ اے اور دیگر اتھارٹیز کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس اور ایم ڈی واسا شہزاد منیر کے ہمراہ واسا کے سیرریج منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ملک زاہد اقبال بھی موجود تھے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا کہ پارکوں میں عوام کے لیئے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی،ٹوائلٹس بنیادی ضرورت ہے جو جلد تعمیر کیئے جائیں گے،جنوبی پنجاب میں صاف پانی اور میاواکی جنگلات کی نئی سکیمیں شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کو ہ سلیمان میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں منصوبوں کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔2021-22کے منصوبوں پر تیاری شروع کی جائے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ کام میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔











