نارووال،26 جنوری ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر صبااصغرکی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس دوران روز مرہ اشیائے ضروریہ کا از سر نو جائزہ لے کر نئے نرخ مقررکردیئے گئے اور اس ضمن میں نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے ممبران کی مشاورت سے اشیائے ضروریہ کی رسد و طلب کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے نئے ریٹس مقرر کیے ، جو فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔نئے ریٹس کے مطابق آٹےکا 20کلوگرام کا تھیلہ1100روپے, چاول باسمتی سپر130روپے، کالاچنا 146،سفید چناموٹا 205,باریک چنا 190،دال چنا موٹی 152،دال چنا باریک 147،دال مسور موٹی 200, دال مسورباریک 220،,دال ماش دھلی ہوئی 260،دال ماش چھلکا 230روپے،دال مونگ دھلی 140،دال مونگ چھلکا 132،بیسن 155روپے,چینی90،دودھ 90، دہی 100،مٹن 900 روپے جبکہ بیف450 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا ئے گا جبکہ تندوری روٹی 100 گرام 7 روپے،نان سادہ 12 روپے میں دستیاب ہوگا۔واضح رہے کہ چکن،انڈوں اور پھل و سبزیوں کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر مقرر کی جائیں گی۔
ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس حوالے سے متنبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں کسی کو بھی ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور شہریوں کی اشیائے صرف کی مقررہ نرخوں میں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم جویریہ مقبول،اسسٹنٹ کمشنرعثمان سکندر،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز ذیشان نیاز,ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹرمحمد سعید,ای اے ڈی اے علی طاہر،اے ایف سی ملک محمد شفیق سمیت صدرانجمن کریانہ مرچنٹ شاہجہان بٹ،حاجی رانامحمد الطاف بٹ،ذاہدشاکر،عامرسفیربٹ،میاں محمد شفیق، ڈاکٹرطارق اپل محمد ودیگرممبران نےاجلاس میں شرکت کی۔











