سکھر: ہم کو آج اپنے اندر سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ والی صفات پیدا کرنے کی زیادہ ضرورت ہے،ممتاز عالم دین علامہ مولانا منیر احمد الکھانی طاہری

30

سکھر۔28 جنوری(اے پی پی )جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام المرکز انوار طاہریہ سائیٹ ایریا میں تاجدار صداقت کانفرنس کا انعقاد زیر صدارت ڈاکٹر سعید اعوان،خلیفہ محمود علی میمن،خلیفہ حسیب احمد راھوجو کے ہوا۔

اس موقع پر کراچی سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ مولانا منیر احمد الکھانی طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے اندر سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ والی صفات پیدا کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اپنے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بے پناہ محبت،جاں نثاری اور سارے مال کی قربانی دینے کی مثال ملنا مشکل ہے۔