اوکاڑہ؛ انصاف عوام کی دہلیز پر،  ڈی پی اوفیصل گلزار کیجانب سے تھانہ چورستہ میاں خاں میں کھلی کچہری کا انعقاد

67

اوکاڑہ،29جنودی(اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے وژن ” انصاف عوام کی دہلیز پر ” کے مطابق ڈی پی او فیصل گلزار نے تھانہ چورستہ میاں خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کچہری میں شہریوں کی کثیر تعداد نے اپنے مسائل بیان کیے۔ جن کے حل کے لیے ڈی پی او نے فوری طور پر احکامات جاری کیے۔ مسائل حل کرنے کے فوری احکامات پر شکایات گزاروں نے اظہار اطمینان کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق پولیس اور عوام کے مابین فاصلے کم کرنےکی پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا ،کھلی کچہریوں سے اوکاڑہ کے مضافات کے مکینوں میں اطمینان کی فضاء پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران فوری انصاف کے تقاضے پورے کریں ، فرائض کی بجا آوری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، کچہریوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس موقع پر سب ڈویژنل پولیس آفیسر اے ایس پی اویس علی خان سمیت سرکل کے تمام ایس ایچ اوز بھی موجود تھے۔

سورس : وی این ایس، اوکاڑہ