نارووال، 31 جنوری( اے پی پی) : حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرماہ فروری کو صفائی ستھرائی کےطورپرمنانے کافیصلہ،دیگراضلاع کی طرح ضلع نارووال میں بھی اس ماہ کے دوران گلیوں نالیوں،شاہرات,چوکوں،چوراہوں اور دفاترمیں صفائی ستھرائی کویقینی بنایاجائے گا،تمام طبقات کے افرادمہم کوکامیاب بنانے کے لئے اپناکرداراداکرکےمہذب شہری ہونے کاثبوت دیں،کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔ڈپٹی کمشنرمیڈم صبااصغرنے یہ بات آگاہی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) میڈم جویریہ مقبول,اسسٹنٹ کمشنرعثمان سکندر,سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرخالدجاوید,ڈی ایچ او محمدطارق,ایم ایس ڈاکٹرلطیف افضل,ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122انجیئنرعدنان نواز,ڈاکٹرنویدحیدر,سی اومیونسپل کمیٹی ریحان سلیم کےعلاوہ ریونیو پاپولیشن,زراعت,ہیلتھ ودیگرمحکموں کےافسران اورصحافی تنظیموں کے نمائدگان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر میڈم صبااصغرنے ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی ہدایت پر پنجاب بھر کی طرح ضلع نارووال میں بھی ماہ صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے اندرون شہر میں صفائی ستھرائی کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر بھی شکایات درج کروائی گئیں جن کا فوری نوٹس لیا جارہا ہے اور ماہ صفائی کا پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر علاقہ بھر کی صفائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے کے قول پر عمل پیرا ہو کر ہم ملک پاکستان کو صاف رکھ سکتے ہیں جس سے صحت پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے صفائی مہم میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ ہم سب کو مل جل کر اپنے علاقہ کو صاف رکھنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کوڑا باہر پھینکنے کی بجائے کنٹینر میں پھینکیں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پرپرنٹ والیکٹرانک میڈیاکے نمائندگان کی طرف سے ضلع میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے مثبت نشاندہی پران کاشکریہ اداکرتے ہوئے مزیداس مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔











