سیالکوٹ۔31جنوری (اے پی پی):حاجی پورہ انور خواجہ چوک میں موجود نجی لیدر فیکٹری اور کیمیکل کے گودام میں لگی آگ پر ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ اور ریسکیو 1122 کے عملے نے بروقت پہنچ کر قابو پا لیا۔ڈی سی سیالکوٹ عمران قریشی واسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضیٰ نے دورہ کیا اور آگ بجھانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضیٰ و ریسکیو زرائع کے مطابق مین گیس پائپ لائن کی لیکیج کی وجہ سے نجی عمارت میں علی الصبح7:10 بجے آگ بھڑک اٹھی، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عمران قریشی نے موقع کا دورہ کیا، ریسکیو 1122 و دیگر محکموں کی جانب سے کی گئی کارروائی کا تفصیلی جائزہ لیا،اور آگ کو ایک گھنٹے سے کم وقت میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے قابو پا لیا گیا، ڈی سی سیالکوٹ نے ریسکیو 1122 کی ٹیم کی بروقت کارروائی عمل میں لانے اور آگ بجھانے پر ٹیموں کوزبردست سراہا ہے، اس موقع پر انہوں نے متعلقہ اداروں کو ایسے واقعا ت کی روک تھام کے لئے بروقت رسپانس کرنے کی ہدایات دیں ہیں، ڈی سی سیالکوٹ نے وہاں ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے، انہوں نے متعلقہ افسران کو تمام پرانی عمارتوں کی چیکنگ کرنے اور آگ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدبیر اپنانے کے لئے احکامات دیے، انہوں نے غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کی چیکنگ کرنے کا بھی حکم دیا، یاد رہے کہ ریسکیو 1122 ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ محمد مرتضیٰ بھی موقع پر موجود رہے اور آگ بجھانے کے عمل کی نگرانی کرتے رہے، انہوں نے کہا کہ لیدر جیکٹ میٹریل سٹور پر لگی آگ پر مکمل قابو پا کر آگ سے ہوئے نقصان کو کلئیر کردیا گیا ہے۔ کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے آگ بڑھنے اور خطرناک ہونے کا خدشہ تھا۔ ضلعی انتظامیہ خصوصا 1122 کے فرسٹ رسپونڈرکی بروقت کاروائی نے بڑا سانحہ نہ بننے دیا۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق آگ نے فیکٹری کے فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ فلور میں گیس لیکج کی وجہ سے کیمیکل اور لیدر مٹیریل کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجسے ریسکیو نے بروقت کاروائی کر کے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آگ لگنے سے 4 فیکٹری ورکرز پھنس گئے۔ چاروں مزدوروں 24سالہ عثمان، 24سالہ اظہار، 20سالہ رامیش، 20سالہ طارق کو باحفاظت فیکٹری سے نکال لیاریسکیورز نے ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے آپریشن کی کمانڈ کی۔آگ لگنے کہ باعث 70لاکھ کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو کی بروقت کاروائی سے 4.5کروڈ مالیت کا سامان اور بلڈنگ کو بچا لیا گیا۔ریسکیو کی 6 فائر وہیکلز، 2ایمبولینسز، ریسکیو وہیکل اور ائیریل پلیٹ فارم اور 37 ریسکیورز نے آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے دورہ کیا اور ریسکیو کی بروقت کاروائی اور آگ پر قابو پانے پر داد تحسین دی











