سکھر؛ میونسپل کمشنر کا پرانا سکھر سمیت شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ، صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ

16

سکھر،31جنوری (اے پی پی ) میونسپل کمشنر سکھر محمد علی شیخ کا پرانا سکھر سمیت شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ، صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔ میونسپل کمشنر سکھر نے شہر کی یوسی 14، 15 اور 16 کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا، عملے سے اپنی نگرانی میں کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگوایا، اس موقع پر متعلقہ سینیٹری انسپکٹرز بھی انکے ہمراہ تھے۔

میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں سرپرائز وزٹ کا سلسلہ جاری رکھوں گا،جہاں بھی کمی کوتاہی نظر آئیگی متعلقہ انسپکٹر کے خلاف ایکشن لوں گا لہذا عملہ کام ایمانداری سے انجام دے، صفائی کی مجموعی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، کام اسی طرح جاری رکھا جائے تو مسائل مستقل بنیادوں پر جلد ہوجائینگے۔

سورس: وی این ایس، سکھر