سکھر؛ایس ایس پی سنگھار ملک کا کچے کے مختلف علاقوں کا دورہ، ڈاکووں کے خلاف آپریشن کیلئے حکمت عملی تیارکرلی

26

سکھر،31جنوری(اے پی پی ): ایس ایس پی سنگھار ملک نے دورے کے دوران کچے میں جاری ڈاکوﺅں کے خلاف آپریشن کا معائنہ کیا اور کچے کے مختلف پوائنٹ کاتفصیلی معائنہ کیا اور  انہوں نے افسران کو کچے کے اطراف پولیس پکٹس میں اضافہ، مزید نفری تعینات کرنے کی ہدایات دیں، عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ بیٹ کے پورے علاقے کو جانچا۔ متعلقہ افسران نے ایس ایس پی سنگھار ملک کو کچے کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

ایس ایس پی سنگھار ملک نے کچےکے علاقوں کو امن دشمن ڈاکوؤں  سے پاک کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اورایس ایس پی سکھر نے متعلقہ ڈی ایس پیز ایس ایچ اوز کو کچے میں ڈاکوؤں کی سرکوبی اور امن و امان کی بحالی کے لیے مؤثر حکمت عملی و مربوط اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔

 اس موقع پر ایس ایس پی سنگھار ملک کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے ہر قسم کی قربانی کےلئے تیار ہیں علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کےلئے ڈاکوؤں کا صفایا ضروری ہے ،امن خراب کرنے والوں کو کسی صورت بخش نہیں کیا جاسکتا ان کی سرکوبی کےلئے ہر ممکن تدارک کرکے انکا قلعہ قمعہ کیا جائیگا۔

سورس: وی این ایس،سکھر