اوکاڑہ: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل ٹکر، 11 سالہ بچی جانبحق دوسری شدید زخمی

60

اوکاڑہ،01 فروری (اے پی پی): شوکت موڑ رینالہ خوردکے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہوگئی ۔حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 11 سالہ بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی  ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے زخمی بچی کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیااور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جانبحق ہونے والی بچی کی شناخت مریم نواز دختر محمد یونس (11سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ علیم ٹاؤن کی رہائشی تھی۔