آر پی او جاوید اکبر ریاض کا نشتر ہسپتال ایمرجنسی پولیس خدمت سنٹر کا دورہ

37

ملتان 02 فروری ، ( اےپی پی): آر پی او جاوید اکبر ریاض نے نشتر ہسپتال ایمرجنسی پولیس خدمت سنٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر  نشتر خدمت سنٹر میڈیکل ڈاکٹ کے اجراء کا جائزہ لیا اور آر پی او نے 15 پولیس خدمت مرکز میں سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا ۔ جاوید اکبر ریاض نے تھانہ صدر کا معائنہ بھی کیا۔  آر پی او نے ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم اور سی آر او برانچز کا معائنہ کیا۔ آر پی او نے کہا کہ تمام پولیس دفاتر عوام کو دی جانے والی سہولیات میں بہتری لائیں اور کہا کہ  پولیس آفیسر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں  آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا  15 خدمت مرکز سے سروسز کی فراہمی مزید بہتر کی جائے اور کہا جرائم پیشہ افراد کا مجرمانہ ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے اور انہوں نے کہا کہ ہیومن ریسورس منیجمنٹ سسٹم سے استفادہ کیا جائے۔