سرسبز صاف سکھر مہم کا آغاز 11 فروری سے ہو گا

52

سکھر،03فروری(اے پی پی): شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کیجانب سے سرسبز صاف سکھر مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس میں مختلف اجلاس منعقد ہوئے ، اجلاس کی صدارت وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی کمشنر جاوید احمد کررہے تھے۔

 ضلع انتظامیہ کی جانب سے 11 فروری سے شہر میں سرسبز صاف سکھر مہم کاآغاز کیا جائے گا ۔

اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ ارسلان اسلام شیخ اور ڈپٹی کمشنرجاوید احمد کا کہنا تھا کہ سکھر شہر کی بہتری کیلئے یہ ایک مثبت پیش رفت ہے جس میں امید ہے کہ اسے عملی جامعہ پہنانے میں شہری ،سول سوسائٹی ،تاجر برادری، وکلاء،ڈاکٹرز ،علماءکرام اپنا مثبت کردار اداکرینگے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کیلئے ہم سب کو مل کر مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پہلے مرحلے میں سرسبز صاف سکھر مہم کی آگاہی کے حوالے سے آگاہی ریلی بھی نکالی جائے گی ۔

مختلف اجلاسوں کے شرکاءنے انتظامیہ کو یہ یقین دہانی کروائی کے وہ شہر کی بہتری کے لئے اس مہم کو کامیاب بنانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرینگے۔

اجلاس میں وکلاء، علماءکرام ،بلڈرز، اسمال ٹریڈرز ،ایوان صنعت و تجارت، اقلیتی برادریوں کے رہنماﺅں ،ایڈمینسٹریٹر سکھر میونسپل کارپوریشن ،میونسپل کمشنر سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔