ملتان؛ کمشنر کا بن بوسن میں کھاد فروخت پوائنٹس، مارکیٹ کا دورہ

42

ملتان ، 03فروری (اے پی پی ): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے جمعرات کو یہاں بن بوسن میں کھاد فروخت پوائنٹس، مارکیٹ کا دورہ کیا ہے ،جہاں انہوں نے مارکیٹوں میں پرائس لسٹ ڈسپلے، آٹا چینی سپلائی چیک کی اور کھاد مارکیٹ، اسپیشل پوائنٹس پر کھاد کی طلب و رسد کا جائزہ بھی لیا۔

 کمشنر  نے کہا کہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے افسران محنت کریں۔

اس موقع پر کمشنر نے شہریوں سے بھی ملاقات کی ، انکے  مسائل کے  بارے میں  دریافت کیا ۔انہوں نے کہا کہ  فرد، گرداوری،کسان کارڈ کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جائے گی، مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے فرد لازم کی گئی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے پھل سبزی منڈی کا بھی  دورہ کیا اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے، ناجائز منافع خوری پر سخت کارروائی کا حکم دیا۔

 کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سندھ سے ٹماٹر آنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو گا ، اپریل میں لوکل ٹماٹر کی فصل تیار ہوتے ہی قیمت کم ہوجائے گی۔