سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نادر چٹھہ کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

27

ملتان ,03 فروری سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب نادر چٹھہ نے گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کے ہمراہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی کاموں اور مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نادر چٹھہ شعبہ میڈیسن وارڈ 11 بھی گئے اور ذیا بیطس کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور شعبے کو درپیش چیلنجز بارے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر انہیں شوگر کے مریضوں کے پاؤں کی حفاظت کے لیے مخصوص جوتوں کی تیاری کے حوالے سے بھی بتایا گیا جس پر سیکرٹری ہیلتھ نادر چٹھہ نے اظہار ستائش کرتے ہوئے تمام تر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت کی اور مذکورہ شعبے اور یونیورسٹی کو درپیش تمام تر مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔ سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نادر چٹھہ کے دورے کے دوران پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر طارق سعید پیرزادہ بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود رہے۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب نادر چٹھہ کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی آمد اور یونیورسٹی کو درپیش مسائل کے حل میں بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔