آپ میرے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں،آپکے مسائل کا ادراک ہے، میں لاہور میں آپ کا وکیل بن کر دن رات عوام کی خدمت کر رہا ہوں:عثمان بزدار

15

لاہور4 فروری ( اے پی پی ): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوہ سلیمان کا دورہ کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بارتھی میں کھلی کچہری لگائی اور مقامی لوگوں کے مسائل سنے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے لوگوں سے خود درخواستیں وصول کیں اور مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے بلوچی اور سرائیکی زبان میں مقامی لوگوں سے حال احوال کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ آپ میرے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔آپ کے مسائل کا ادراک ہے۔ میں لاہور میں آپ کا وکیل بن کر دن رات عوام کی خدمت کر رہا ہوں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کوہ سلیمان سمیت محروم علاقوں کی ترقی کیلئے ریکارڈ ترقیاتی فنڈز دئیے۔ پسماندہ علاقوں کو ماضی میں جان بوجھ کر اس کا حق نہیں دیا گیا۔اب ہر پسماندہ علاقہ ترقی کے سفر میں برابر کا شریک ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس عزم کااظہار کیاکہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرائیں گے۔