بورےوالا؛وزیر اعظم احساس راشن رعائیت پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی ریلیف پیکیج کا آغاز کردیا گیا

52

 بورےوالا،04فروری(اے پی پی): وزیر اعظم احساس راشن رعائیت پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی ریلیف پیکیج کا آغاز  کردیا گیا، یوٹیلیٹی سٹورز پر ہر ماہ 26000 ہزار افراد کوگھی، دالوں ،آئل وغیرہ پر ایک ہزار روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

 یوٹیلٹی سٹورانچارج محمد بلال کا کہنا ہے کہ احساس کفالت میں رجسٹرڈ افراداپنا شناختی کارڈ اور رجسٹرڈ موبائل ساتھ لے کر آئیں تاکہ اس میں ون ٹاٹم پاسورڈ otp انچارج اپنے سسٹم میں اندراج کرے گا اور سبسڈی جاری کرسکے گا، تحصیل بھر کے یوٹیلٹی اسٹوز پر یہ سہولت دی جارہی ہے، احساس کفالت میں رجسٹرڈ افراد لازمی ہر ماہ  اس سہولت سے مستفید ہوں۔