چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو وفد کے ہمراہ کا سکھر چیمبر کا دورہ، بجلی کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی

27

سکھر،7فروری  (اے پی پی):سکھر چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کی دعوت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو سعید احمد ڈاوچ ، چیف انجنیئر آپریشنز عبد الکریم میمن اور پی ڈی جی ایس سی عبدالغنی شیخ  نے پیر کو  یہاں سکھر چیمبر کا  دورہ کیا اور چیمبر کے وفد سے میٹنگ کی ۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے عامر علی خان غوری نے سعید احمد ڈاوچ ،عبدالکریم میمن اور عبدالغنی شیخ کو خوش آمدید کہا  اور سکھر چیمبر آمد پر اظہار تشکر کیا ۔اس موقع پر عامر علی خان غوری نے سعید احمد ڈاوچ  کو شیلڈ ، اجرک و سندھی ٹوپی اور محمد دین نے عبدالکریم میمن ،  عبدالعزیز شیوانی  نے عبدالغنی شیخ کو اجرک و سندھی ٹوپی پیش کیں ۔سکھر چیمبر کی قائمہ کمیٹی برائے سیپکو عبدالعزیز شیوانی نے مہمانانِ خصوصی کو خوش آمدید کہا۔

 چیف ایگزیکٹو آفیسر سیپکو سعید احمد ڈاوچ نے سکھر چیمبرکی جانب سے مدعو کرنے پر اظہار تشکر کیا اور سکھر چیمبر کے ساتھ مل کر سکھر شہر کو بجلی کی فراہمی سے متعلق درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے  کہا کہ سپریٹنڈنٹ انجنیئرز سکھر چیمبر کے نمائندے سے ماہانہ میٹنگ کر کے  مسائل حل کریں گے۔ اس کے علاوہ عملے کی جانب بے قاعدگیوں ، بلوں کے مسائل ، عملے کی جانب سے صارفین سے رویہ کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل کے حل کے لیئے وہ ذاتی طور پر سلسلہ وار کھلی کچہری کا انعقاد  کریں گے ۔

اس موقع پر سعید احمد ڈاوچ کو  شرکاء کی جانب سے موجودہ شکایات کی فائل  بھی انہیں پیش کی جس پر انہوں نے عبدالکریم میمن اور عبدالغنی شیخ کو جلد از جلد حل  کرنے کی ہدایت کی ۔

دوره سکھر چیمبر کے موقع پر سکھر چیمبر کے صدر عامر علی خان غوری ، سابق صدور محمد دین ، عبدالفتاح شیخ ، ایگزیکٹو ارکان حاجی محمد طاہر شیخ ، محمد یعقوب ملک ، فرحت اللہ آخوند ، محمد محسن فاروق ، عبدالصمد فاضلانی، محمد فیصل مغل ، محمد عامر فاروقی  ارکان عبدالعزیز شیوانی ، محمد اسلام مغل ، چوہدری محمد تنویز ، خورشید اعظم شمسی ، ملک آفتاب محمود ، ڈاکٹر اقبال دانش ، مولانا محمد عثمان فیضی ، خواجہ جلیل احمد ،  گرداس وادھوانی ، ملک جاوید ، محمد کامل فاروقی ، محمد ابراہیم اجمیری ، ضیاء جنید، زاہد جاوید اور مہتاب موجود تھے ۔