جلال پورپیروالہ؛ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری

18

جلالپورپیروالا،07فروری(اے پی پی):جلال پورپیروالہ میں بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان نے ارکانِ بار سے جلال پور بار روم میں حلف لیا۔

 جلال پورپیروالہ میں نو منتخب ارکانِ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کے لئے بار روم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان نے ارکانِ بار سے عہدوں کا حلف لیا، تقریب میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل سید جعفر طیار بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

صدر بار ناصر عباس کانجی نے کہا کہ بطور صدر بار جلال پور وکلاء کے مسائل حل کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرونگا ،بار اور بینچ میں خوشگوار اور غیر متزلزل تعلقات قائم کرینگے،تقریب میں جنرل سیکرٹری بارآصف شبیر ، ججز اور سینئر وکلاء نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، رواں سال بار ایسوسی ایشن کے الیکشن 2022/23میں صدر بار اور جنرل سیکرٹری کی نشستوں سمیت تمام نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے