پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے سات اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

11

لاہور، فروری 8(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے  جرمنی کے سفیر برن ہارڈسچلاگک نے ملاقات کی اس موقع پر سپیشل سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرصالحہ سعیداور سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن محمداجمل بھٹی بھی موجودتھے۔ پاکستان میں جرمنی کے سفیر کے ہمراہ فرسٹ سیکرٹری اکنامک اینڈپولیٹکل سیکشن کرسچین بوچربھی ملاقات میں موجودتھے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد اور پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈسچلاگک کے درمیان نیا پاکستان قومی صحت کارڈ، کورونا کی موجودہ صورتحال،ماں اور بچہ کی صحت کیلئے اقدامات اور دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈسچلاگک نے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے پر وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی کاوشوں کو سراہا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد اور جرمن سفیرہارڈسچلاگک کے درمیان پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے باہمی تعاون پر اتفاق ہوا کیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے جرمنی میں صحت کے بہترنظا م کو سراہا۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کی پہلے دن سے درینہ خواہش رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے تمام خاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کرکے عوام سے کیا ہوا اپنا وعدہ پوراکیاہے۔ پنجاب کی عوام کو یونیورسل ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ اب پنجاب کے کسی خاندان کو صحت کی سہولیات حاصل کرنے کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں رہی۔ 31مارچ2022تک پنجاب کے تمام 3کروڑسے زائد  خاندانوں میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ تقسیم کردیاجائے گا۔ حکومت پنجاب عوام کونیاپاکستان قومی صحت کارڈ دینے کی خاطر400ارب روپے خرچ کررہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ کا اجرء2019میں غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والے خاندانوں کودے کر کیاتھا۔ پنجاب میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈکے حامل خاندان منتخب نجی ہسپتالوں سے مفت علاج کی سہولت حاصل کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوروناکی صورتحال پرقابوپانے پرپوری دنیانے پاکستان کی کاوشوں کوسراہاہے۔ اب پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر کوروناوائرس کے25سے 30ہزارتشخیصی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجودہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ماں اور بچہ کی صحت کویقینی بنانے کیلئے سات اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ مدراینڈچائلڈ ہسپتال گزشتہ حکومتوں کی جانب سے نظر انداز شدہ علاقہ جات میں بنائے جارہے ہیں۔ گزشتہ حکومتوں کی صحت کبھی بھی ترجیح نہیں رہی ہے۔پنجاب میں ڈیجیٹل ہیلتھ اتھارٹی قائم کرنے جارہے ہیں۔ صحت کے نظام کو ڈیجیٹلائزکرنے سے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے گا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں سکول ہیلتھ نیوٹریشن پروگرام کے ذریعے بچوں کی صحت کو یقینی  بنایاجارہاہے۔ بچوں کی صحت کویقینی بنانے کیلئے چلڈرن ہسپتال لاہورکو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز بنادیاگیاہے۔ پنجاب میں جنیاتی ڈس آرڈ کے امراض میں مبتلامریضوں کی تشخیص،کونسلنگ اور علاج پرکام کررہے ہیں۔پنجاب میں دنیاکاسب سے بڑا تھیلیسیمیاء کا پروگرام چلارہے ہیں۔ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں جرمنی کے سفیربرن ہارڈسچلاگک کی جانب سے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کی پیشکش کو سراہتے ہیں۔ پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈسچلاگک نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے صحت کی بہتراور مفت سہولیات فراہم کرنے پر سراہتے ہیں۔پاکستان میں کوروناکی صورتحال پرقابوپانے پر پاکستان کی کاشوں کو سراہتے ہیں۔ برن ہارڈسچلاگک نے کہا کہ پنجاب کی عوام کوصحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔  پنجاب کی عوام کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کرنا حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔ پنجاب میں صحت کے نظام کو ڈیجیٹلائزکرنے کا منصوبہ انتہائی شاندار ہے۔