اوکاڑہ؛ ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز کا ضلع میں جاری ماہ صفائی کے سلسلہ میں شہر کا دورہ

70

اوکاڑہ،08فروری(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ضلع میں جاری ماہ صفائی کے سلسلہ میں جی ٹی روڈ ،لاری اڈہ روڈ ،7نمبر چونگی ،6نمبر چونگی ،اسٹیشن سٹاپ سمیت شہر کے مختلف حصوں میں جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

 ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے میونسپل کارپوریشن حکام کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی ٹیموں کے ہمراہ شہر کے مختلف حصوں کا سروے کریں اور جہاں کہیں بھی صفائی ستھرائی ،کوڑا کرکٹ اٹھانے ،گٹروں کے میں ہولز پر ڈھکن لگانے کے معاملات نظر آئیں تو فوری طور پر ان کو حل کیا جائے ۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عمر نسیم اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔