ملتان،09 فروری (اے پی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی،ترجمان کمشنر نے کہا کہ ڈویژن میں ایک ہفتے میں 252 گاڑیوں کو چیک کیا گیا ہے،194 گاڑیاں ضبط، 3 لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ، 6 مقدمات درج کروائے گئے ہیں اور کہا سیکرٹری آر ٹی ایز، ٹریفک پولیس، محکمہ ماحولیات کی ٹیم مشترکہ کریک ڈاؤن کررہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نسل نو کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے فضائی آلودگی کا سدِباب ناگزیر ہے۔











