سکھر؛شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی کرنے کی سب سے بڑی چین پکڑ لی

25

سکھر،09فروری(اے پی پی):ایس ایس پی سنگھار ملک کی شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لے سب سے بڑی کارروائی، سکھر شہر کو گٹکہ ماوا منشیات سپلائی کرنے کی سب سے بڑی چین پکڑ لی گئی۔

ترجمان سکھر پولیس کے مطابق پولیس نے مخفی اطلاع پر تھانہ ایئرپورٹ کی حدود کے قریب چھاپہ مارا گیا،چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی کچی چھالیہ، انڈین گٹکہ اور امپورٹڈ سگریٹ برآمد کرلیا اور  تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ برآمد شدہ مال کی مالیت تقریباً 8 کروڑ سے زائد ہے۔

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے پولیس پارٹی کو زبردست و بہترین کارروائی پہ شاباش کا پیغام بھیجا ہے اور کہا ہے کہ سکھر شہر میں سماجی برائیوں کے خلاف بھرپور جنگ لڑنے کا عزم کیا ہوا ہے۔