اوکاڑہ؛ محکمہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے پر31 پولیس افسران میں 5 لاکھ کے انعامی چیک تقسیم

35

اوکاڑہ،09 فروری(اے پی پی): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے محکمہ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں 5 لاکھ کی خطیر رقم کے چیک تقسیم کیے۔

تقسیم انعامات کی تقریب ڈی پی او آفس میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں31پولیس افسران وملازمین کو بہتر کارکردگی کی بنیاد پر 5لاکھ روپے کی رقم کےچیک تقسیم کیےگئے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سزا وجزا کا مربوط نظام ہے اس طرح (چیک اینڈ بیلنس) اور نمایاں کارکردگی پر حوصلہ افزائی سے مثبت اثرات سامنے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے ترقی اور تنزلی کے عمل کو بھی کار کردگی سے جوڑ دیا ہے، اگر ترقی کی منازل طے کرنی ہیں تو اپنے فرض کو بھر پور اندا ز سے پورا کریں اور اگر اس میں کوتاہی، غفلت یا سستی کا مظاہرہ کیا گیا تو تنزلی سمیت دیگر محکمانہ سزاوں کا قانون موجود ہے۔  نمایاں کارکردگی پر افسران کو شاباش اور سراہنے کا عمل دیگر پولیس افسران کے لئے تقلید کا موجب بنتاہے۔