لاہور 9 فروری ( اے پی پی ) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ یہی چیز اپوزیشن کو چبھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے سوچا بھی نہیں تھا کہ صحت کے شعبہ میں یوں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی۔ اسی لئے وہ حکومت کے خلاف ایک دوسرے کے دروازے پر جا جا کر مدد مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور وہ کسی سیاسی سازش کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔ حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے عمران خان کی مخالفت کر رہی ہے۔ یہ ایسی باتوں سے اپنے کارنامے چھپانا چاہتی ہے لیکن انہیں اکائونٹس میں رقوم کی منتقلی کا حساب دینا ہوگا۔ اس کے بغیر یہ منی لانڈنگ کے کیس سے پیچھا نہیں چھڑوا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ سے بدترین انتقام لے رہی ہے۔











