ملتان،09فروری)اے پی پی): ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے سیکرٹریٹ کے تمام محکموں میں ای فائلنگ سسٹم لاگو کرنے کی ہدایت کردی اور یہ ہدایت ماڈل ای فائلنگ سسٹم کا جائزہ لینے بارے منعقدہ اجلاس میں کی گئی ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ زاہد اکرام اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب نے کہا کہ ای۔فائلنگ سسٹم سے محکموں کی کارکردگی میں اضافہ ہو گا اور کہا ای فائلنگ سسٹم جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے،پرانے دفتری نظام میں قباحتیں تھیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ محکمہ خزانہ میں ابھی مینوئل طریقہ جاری رکھاجائے تاکہ آڈٹ مسائل پیدا نہ ہوں۔
سیکرٹری زراعت ثاقب علی عطیل نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت میں ماڈل کے طور ای فائلنگ سسٹم کا تجربہ کامیاب رہا اور کہا جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دیگر محکموں میں ای فائلنگ سسٹم لاگو کرنے کے لئے آئی ٹی سامان کی خریداری کرلی گئی ہے اور کہا کہ ای فائلنگ سسٹم بارے تمام محکموں کے افسران اور سٹاف کو رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
سیکرٹری پی اینڈ ڈی شعیب سید اور سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی اجلاس میں شریک ہوئے۔











