سیالکوٹ؛ معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب چودھری احسن سلیم بریار سے  جرمنی سفیر برن ہارڈ سچلہیگ کی  ملاقات

32

سیالکوٹ،10 فروری(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے  انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ چودھری احسن سلیم بریار سے  جرمن سفارتکار برن ہارڈ سچلہگ نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ہے۔

  چودھری احسن سلیم بریار نے جرمن سفارتکار برن ہارڈ سچلہگ کو سیالکوٹ کے دورہ پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ جرمنی کے پاکستان سے دیرینہ قریبی معاشی اور اقتصاد ی تعلقات ہیں ،سیالکوٹ کے ہزاروں برآمدکنندگان ہر سال جرمنی میں ہونے والی نمائشوں میں شریک ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم  کی ایز بزنس پالیسی سے پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔

 معاون خصوصی چودھری احسن سلیم بریار نے کہاکہ جرمن ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی یافتہ ملک ہے ،پنجاب حکومت کی خواہش کے کہ جرمن ٹیکنالوجی کی فراہمی میں معاونت کرے اور نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی تربیت کیلئے جرمنی کے اشتراک سے ادارے قائم کئے جائیں ۔

 جرمن سفارتکار برن ہارڈ سچلہگ نے کہاکہ سیالکوٹ میں تیار کی جانے چمڑے کی مصنوعات ، کھیلوں کاسامان اور آلات جراحی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں، پوری دنیا کی طرح جرمن میں بھی ان کی مانگ ہے تاہم ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر توجہ دے کر ویلیو ایڈرڈ پراڈکٹ سے انڈسٹریز کو بوم مل سکتا ہے ، جس سے یقیناَ سیالکوٹ کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

چیئرمین ٹیلن گروپ چوہدری سلیم بریار، سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری قیصر اقبال بریاراورچوہدری مدثر سلیم بریاربھی اس موقع پر موجود تھے ۔