ملتان ،10 فروری (اے پی پی): ڈویژن میں انسداد ڈینگی، انسدادِ کورونا مہمات تیزی سے جاری ہے۔ ڈینگی فری ملتان کیلئے گلی گلی گھر گھر سرویلنس، صاف، خشک ماحول کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیرِ صدارت کورونا، ڈینگی تلفی اقدامات بارے جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈینگی، کورونا، صحت کارڈ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ویکسین ہر دہلیز پر فیز3 میں ڈویژن کے اضلاع کو ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا۔
کمشنر نے کہا کہ 2447 نالیوں کی صفائی، 69 پانی کے جوہڑ ختم کئے گئے ہیں اور 11173.1 میٹرک ٹن کوڑا مناسب طریقے سے تلف، 41 بس اڈوں کی صفائی کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 41 پانی کی ٹینکیوں کی کلورینیشن کی گئی ہیں اور کہا ڈویژن بھر میں ایک ماہ میں ڈینگی لاروا نکلنے پر 24 نوٹسز دیے گئے ہیں۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کورونا ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ کورونا فری پاکستان کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات دینے بارے کوشاں ہے، اس ماہ صحت کارڈ کا اجراء ملتان ڈویژن میں متوقع ہے کمشنر کا ڈویزن کے بنیادی مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ہیلتھ ڈیسک قائم کرنے کا حکم بھی دیا ہے اور کہا کہ تمام ہیلتھ ڈیسکوں پر ہیلتھ فیسلٹیٹر مقرر کئے جائیں۔
اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، ڈائیریکٹر ہیلتھ سروسز، سی اوز شریک ہوئے۔











