ملتان، 11 فروری (اے پی پی ): ضلع بھر میں ریت ٹرالی کی اوور چارجنگ کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی ،اسسٹنٹ کمشنر جلالپور نے مخلتف شکایات پر اچانک چھاپے مارے ، بستی لانگ میں ریت کی اوور چارجنگ میں ملوث ٹھیکدار کا منیجر گرفتار کر لیا گیا اور پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت منیجر اختر عباس صدیقی کو 6 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے اور ریت ٹھیکدار کو 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ریت کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے ، اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے ریت کی مقدار جانچنے کا نظام وضح کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری ریت کی اوور چارجنگ کی شکایت فوری درج کرائیں۔











