رینالہ خورد،11فروری(اےپی پی): پیر دی ہٹی روڈ پر دوکاروں میں تصادم کے نتیجے میں 6خواتین سمت12افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دو سگے بھائی جابحق ہوگئے ہیں، جابحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت عبدالرحمان اور نعمان کے نام سے ہوئی۔
حادثہ کاروں میں تیزرفتاری اور ایک دوسرے سے آگے نکالنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گٸیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 5افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔











