اٹک،11 فروری (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ڈی ایس پی فتح جنگ راجہ فیاض الحق نعیم کی زیر نگرانی ایس ایچ او فتح جنگ حامد کاظمی کی سربراہی میں اے ایس آئی محمد عارف اور اسکی ٹیم نے بی کیٹگری کا مجرم اشتہاری کامران صادق ولد صادق حسین سکنہ راولپنڈی جو ایک سال سے روپوش تھا کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔











