مری،13فروری(اے پی پی): صدر ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ ایڈووکیٹ سردار عبدلرازق خان عباسی کے اعزاز میں الوداعی تقریب بار ایسوسی ایشن میں ایڈووکیٹ صدر مری بار کے زیر صدارت اسد اقبال عباسی اور سیکرٹری مری بار فخر محمود عباسی کے منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کہا کہ وکلا کے لیے لائیر ہسپتال گورنمنٹ کے تعاون سے جلد مکمل ہو گا اور دیگر سہولیات وکلاء کو ہائی کورٹ بینچ میں میسر کی جائیں گی۔
مری بار کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور ججز کی تعداد میں اضافے کے لیے جلد اقدامات کی جائیں گی اور سائیلین کو جلد از جلد انصاف کے مواقع دیے جائیں گے ۔
تقریب کے اختتام پر سردار عبدلرازق کو بار کی ممبر شپ دی گئی اور انکی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔
سورس: وی این ایس، مری











