منڈی بہاؤالدین ، 13فروری(اے پی پی ): وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد اسلم مارتھ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر آمد،وفاقی وزیر نے اسلم مارتھ مرحوم کے بیٹوں اعتزاز اسلم مارتھ، مرتضیٰ اسلم مارتھ اور وقاص اسلم مارتھ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلم مارتھ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم اسلم مارتھ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)۔
سورس : وی این ایس ، اسلام آباد











