اٹک؛  پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی ، دو دکاندار گرفتار ،200 سے زائد پتنگیں ،چرخیاں اور ڈوریں برآمد

44

اٹک، 14 فروری(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاری مجرمان،منشیات فروشوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے دو دکاندار گرفتار کر لئے گئے  جبکہ کارروائی کے دوران  200 سے زائد پتنگیں ،چرخیاں اور ڈوریں بھی  برآمد کر لی گئیں ہیں۔

تھانہ صدر اٹک کے ایس آئی راجہ یوسف نے دوران گشت پتنگ فروش سید امین حیدر ولد سید حبیب حیدر ساکن ڈھوک عالم دین سروالہ تحصیل و ضلع اٹک سے 130 عدد چھوٹی پتنگیں 37 عدد بڑی پتنگیں کل 167 عدد پتنگیں،11 عدد چرخیاں اور 4 عدد دوڑیں برآمد کر کے ملزم کے کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ باہتر کے ایس آئی ملک طارق محمود اعوان نے پتنگ فروش عمر علی ولد محمد سلیم سکنہ راولپنڈی سے 74 پتنگیں اور 2 عدد چرخیاں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔