امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ نے دراصل طالبان کو خوراک فراہم کی ،اس سب کے اثرات پاکستان نے بھگتے کیونکہ ہمیں  امریکہ کا شریک کار تصور کیا گیا ،وزیر اعظم عمران خان کا سی این این کے پروگرام ،جی پی ایس، کے میزبان فرید زکریا کے ساتھ خصوصی انٹرویو

18

اسلام آباد۔14فروری  (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان نے سی این این کے پروگرام ،جی پی ایس، کے میزبان فرید زکریا کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ نے دراصل طالبان کو خوراک فراہم کی،اس سب کے اثرات پاکستان نے بھگتے کیونکہ ہمیں  امریکہ کا شریک کار تصور کیا گیا۔