وزیراعلی سے رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈطاہر صادق کی ملاقات، اٹک کی ترقی کیلئے اربوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے،عثمان بزدار

12

لاہور۔15فروری  (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈطاہر صادق نے ملاقات کی،  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی  نے کہا کہ اٹک کی تعمیر و ترقی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے،اٹک کو ماضی کی حکومت نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا اور ترقی کے سفر میں پیچھے رکھا گیا،تحریک انصاف کی حکومت نے اٹک کے عوام کو ان کا حق واپس کیا ہے،اٹک تحریک انصاف کا قلعہ ہے اور قلعہ ہی رہے گا، انہوں نے کہا کہ جتنے ترقیاتی کام موجودہ دور میں اٹک میں ہوئے ہیں، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی،اٹک میں تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کیلئے ریکارڈ فنڈز مختص کئے گئے ہیں، ا ٹک میں 200بیڈز کا مدر اینڈ چائلڈہسپتال بن رہا ہے جس پر 5ارب32 کروڑروپے لاگت آئے گی، اٹک میں صحت کی سہولتو ں کی اپ گریڈیشن سے نہ صرف اٹک بلکہ خیبر پختونخوا کے 3ملحقہ اضلاع صوابی، نوشہرہ اور ہری پور کے عوام بھی مستفید ہو سکیں گے،اٹک ڈی ایچ کیو میں 100 بیڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے، عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،ہم پنجاب کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے،انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت اٹک کے لئے 20ارب 60کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔