ملتان،15فروری(اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں عابد رضا بودلہ چیف کمشنر ایف بی آر ملتان، قیصر سلیم ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ملتان، بابر علی سرور ایکسیئن میپکو اور ریحان اکرم ڈی سی کسٹم ملتان، محمد محفوظ ڈائریکٹر پلاننگ پی ٹی سی ایل ، محمود گیلانی ایڈمن آفیسر ایس این جی پی ایل بھی شریک ہوئے۔
آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ تمام محکموں کو کارسرکار کی انجام دہی کیلئے پولیس معاونت فراہم کی جائیگی،پولیس کی معاونت سے عوام کو بہتر سروس ڈلیوری میسر ہو گی اور کہا تمام محکموں کے درمیان مربوط نظام سے جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی۔











