سانحہ سیالکوٹ اور خانیوال جیسے واقعات کی روک تھام کرنا ہوگی ایسے واقعات کے بعد ریاست کا رویہ دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجازعالم

24

لاہور 15 فروری ( اے پی پی ) :پیس سینٹر لاہور میں قومی  انٹرفیتھ ہارمنی اینڈ امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ایمبیسیڈر آف ہولی سٹی آرچ بشپ کی خصوصی شرکت تقریب میں صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجازعالم کو امن ایوارڈ سے نوازا گیاخصوصی مشیر برطانیہ برائے انسانی حقوق چوہدری افضل کو بھی خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیاکانفرنس میں تمام مذاہبِ سے منسلک مذہبی رہنمائوں کو امن ایوارڈ دئیے گئےڈایریکٹر امن سینٹر فادر جیمز سب مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔تقریب سے کرتے ہوئےصوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ اور خانیوال جیسے واقعات کی روک تھام کرنا ہوگی ایسے واقعات کے بعد ریاست کا رویہ دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے یہ بالکل مناسب نہیں کہ لوگ خود اپنی عدالت لگاکر فیصلہ کرنا شروع کردیں ہم سب کو ملکر عدنان ملک بننا ہوگا معاشرے میں امن و محبت کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کے رویوں کو ختم کرنے کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔کانفرنس سے سبسچئین شا، مولانا سید عبدالخبیر آزاد، سردار بشن سنگھ اور دیگر نے بھی خطاب کیاتمام شرکاء نےآپس میں امن و اتحاد قائم کرنے پر زور دیا

تمام شرکاء نے سانحہ سیالکوٹ، خانیوال وغیرہ پر اظہار افسوس اور مذمت کی۔ ایمبیسیڈر آف ہولی سٹی آرچ بشپ کے ہاتھوں امن ایوارڈ پانے والے میں آرچ بشپ آف لاہور سبسچئین شا،مولانا عبدالخبیر آزاد،فادر یونس شہزاد،ریورنڈ عرفان جمیل، ریورنڈ آزاد مارشل،صوبائ وزیر اعجازعالم اور فادر جیمز شامل تھے ۔