صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس

62

لاہور۔16 فروری ( اے پی پی ): صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈ بلاک کی سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران  سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل،وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پروفیسرجاویدچوہدری،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم،ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹراطہر،پروفیسرڈاکٹرنورین اکمل،ڈاکٹرصوفیہ،پروفیسرڈاکٹرعرفان،ڈاکٹرعمران وحیداور سی اینڈڈبلیوکے افسران نے شرکت کی۔وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران سے مدراینڈچائلڈبلاک میں مختلف شعبہ جات کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا۔اجلاس میں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ           پنجاب کی عوام کی سہولت کی خاطرصوبہ بھر میں نئے سرکاری ہسپتالوں کا جال بچھارہے ہیں وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ کسی کو صحت کی سہولت حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہ آئے۔پنجاب کی عوام کیلئے صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناریاست مدینہ کی جانب بنیادی قدم ہے۔بطورحکومت عوام کو صحت کی بہترسہولیات دیناہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ    وزیراعظم عمران خان عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنے پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔     پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیاجائے گاپنجاب میں دوران زچگی ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی بچانے کیلئے مدراینڈچائلڈ ہسپتال بنیادی کرداراداکریں گے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال سینکڑوں مائیں اور بچے دوران زچگی زندگی کی بازی ہارجاتے ہیں     تما م مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈکیلئے ام پینل کیاجائے گا      گنگارام ہسپتال میں زیرتعمیرمدراینڈچائلڈبلاک میں مختلف شعبہ جات سٹیئرنگ کمیٹی کے ممبران کی قیمتی آراء کے مطابق قائم کئے جارہے ہیں مدراینڈچائلڈبلاک کو عوام کیلئے جلدکھولیں گےمدراینڈچائلڈبلاک میں 4خصوصی یونٹس قائم کئے جائیں گے۔       مدراینڈچائلڈبلاک کی چھت تلے ماں اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے ہرقسم کی طبی سہولت فراہم کی جائے گی         مدراینڈ چائلڈ ہسپتال ہزاروں ماؤں اور بچوں کی زندگی کے ضامن بنیں گے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ    مدراینڈ چائلڈہسپتال پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا منفردہسپتال ہوگا وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارخود تمام زیرتعمیر مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں پرجاری پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں گنگارام ہسپتال کے مدراینڈچائلڈ بلاک میں مریضوں کے ٹیسٹوں کی خاطر جدیدمشینری خریدی جارہی ہے۔