ملتان، 19 فروری (اے پی پی): ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا کی ہدایات پر شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ہورڈنگ بورڈ ز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، جس دوران متعدد بڑے سائز کے بورڈ قبضے میں لیئے گئے ہیں۔
آپریشن ابن سینا روڈ،فالکن سٹی،خانیوال روڈ، قاسم پور نہر، بہاولپوبائی پاس،این ایل سی بائی پاس اور مختلف پرائیویٹ چھتوں پر لگے خطرناک اور غیر قانونی بورڈز کو اُتار کر قبضے میں لے لیا گیا،جن میں 45×15 اور 60×20 کے زیادہ تر بورڈز شامل تھے۔
آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ اور سائیڈ انسپکٹر محمد احسن نے کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ اُسامہ نے کہا کہ آپریشن بلاتفریق مستقبل میں جاری رہے گا، غیر قانونی ہورڈنگ بورڈز کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سورس: وی این ایس، ملتان











