چنیوٹ ؛لالیاں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فرضی مشقوں کا انعقاد

54

چنیوٹ،19  فروری (اے پی پی ):لالیاں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں فرضی مشقیں کی گئیں ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ طاہرہ خان کی سربراہی میں ہونے والی فرضی مشقوں میں ریسکیو آفیسرز، ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو محافظوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

فرضی مشقوں میں ریسکیو کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں کال موصول ہوتی ہے کہ کلاس روم میں اسٹوڈنٹس سٹڈی کر رہے تھے کہ اچانک بمب بلاسٹ ہو گیا ہے جس سے متعدد اسٹوڈنٹس زخمی ہو گئے ہیں، کال موصول ہوتے ہی ریسکیو اسٹیشن لالیاں سے ایمبولینسیز اور فائر وہیکل فوری طور پر موو کروا دی جاتی ہیں ریسکیورز نے حادثے والی جگہ پر پہنچ کر ایریا کارڈن آف کیا ریسکیورز اور ریسکیو محافظوں نے وہاں معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا ،حادثے والی جگہ پر آگ لگنے کی صورت میں فوری آگ پر قابو پانے اور وہاں پھنسے لوگوں کو بحفاظت باہر نکالنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

 ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ چنیوٹ طاہرہ خان نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیو لالیاں کی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔ انہوں نے ریسکیو لالیاں کی کارکردگی کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ ہر فرد کو ریسکیو 1122 سے فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنی چاہیے تا کہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں فوری طور پر مدد فراہم کر کے لوگوں کی جان و مال کو بچایا جا سکے۔

سورس:وی این ایس، چنیوٹ