وزیراعظم عمران خان کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں وہ ملکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں؛ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

40

لاہور،19 فروری  (اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے  کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی سیاسی ایجنڈہ نہیں وہ ملکی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں ، ہم پاکستان کو قائد اور اقبال کے افکار کے مطابق مضبوط اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں ۔

ان خیالات  کا  اظہار  انہوں  نے گورنر ہاؤس میں گورنر ایوارڈز تقر یب  کے موقع پر کیا، جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے 30 شخصیات کو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ایوارڈز سے نوازا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو ذاتی نہیں ملکی وقوم کے مفادات کو تر جیحی دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور ملک وقوم کا نام روشن کر نیوالے ہمارے ہیروز ہیں ، تاریخ میں محلات اور دولت والے نہیں انسانیت کی خدمت والے ہی زندہ رہتے ہیں ۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور  نے کہا کہ ملک وقوم کیلئے کام کر نیوالوں کی حوصلہ افزائی کرنا سب کی ذمہ داری ہے، ایسے لوگوں کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے جو ملک و قوم کی ترقی و استحکام کیلئے کام کر رہے ہیں۔

تقریب  میں شاعر امجد اسلام امجد،محمد رمضان چھیپا ماہر خارجہ امور ایاز احمد چوہدری کو بھی گورنر پنجاب نے ایوارڈ سے نوازا۔ اس کے علاؤہ سمیہ راحیل قاضی ،گالف کی نامور کھلاڑی غزالہ انصاری کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔سلطانہ صدیقی ،مرزا محمد اصغر ،ڈاکٹر عائشہ ،شائستہ خاور ،سرنگی پلیئر ذوہب حسن، قدرت اللہ،چوہدری محمداشرف، میاں محمد اعجاز، محمد عمر، امتیاز کوثر، جہا ں آرا ء کو بھی گورنر نے ایوارڈ دیا ۔

ایوارڈ تقریب میں گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور سمیت مختلف شعبوں سے اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

سورس؛وی این ایس، لاہور