پشاور، 22 فروری(اے پی پی): محکمہ ایکسائز اینٹیلیجنس سپیشل سکواڈ نے پشاور میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، اور لاکھوں روپے مالیت کی 40کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کرلی۔
ترجمان ایکسائز پشاور نے بتایا کہ کاروائی آفریدی گھڑی پل سروس روڈ پر کی گئی ہے، جہاں روڈ پر کھڑی مشتبہ گاڑی نمبری LEI 7689 سے 40کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
مشتبہ گاڑی کے پاس کوئی بھی موجود نہیں تھا، اسلئے لاک توڑ کر گاڑی کے اندر مذکورہ منشیات برآمد کی گئی، تاہم مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔











