ملتان،23 فروری(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا علی الصبح کمہارانولہ چوک،پیراں غائب روڈ،اطراف کا دورہ،کمشنر کا 18 پبلک ویلفئیر اقدامات کا جائزہ،بہتری بارے احکامات جاری کئے اور انہوں نے وحدت کالونی، رشید آباد اور اطراف کا بھی دورہ کیا اور کمشنر کا لیڈیز پارک، وحدت کالونی پارک کا دورہ، حالت زار کا جائزہ بھی لیا۔ گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل، گرین بیلٹس کی تفصیلی صفائی کا حکم بھی دیا۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ پبلک ویلفئیر اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے اور انہوں نے واسا کو پانی لیکج روکنے، نکاسی آب یقینی بنانے کا حکم دیا۔ کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل بھی دریافت کئے اور کہا کہ دستیاب وسائل میں مسائل کے حل بارے کوشاں ہیں۔
دورے کے دوران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، کارپوریشن، پی ایچ اے حکام بھی ہمراہ تھے۔











